خضدار سے وڈھ تک مسافروں سے لوٹ مار اور یرغمال بنانا معمول بن گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قبائلی و سیاسی رہنما ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی میر نعمان لہڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خضدار سے وڈھ تک ایک بار پھر رات کے وقت مسافربسوں میں لوٹ مار مسافروں کو یرغمال بنانا افسوس ناک ہے ضلعی انتظامیہ اس پر فوری طور پر نوٹس لیے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خضدار چوروں کو گرفتار کرنے میں مکمل لا پروائی کررہے ہیں جس کے باعث وہ با آسانی بڑے دل کے ساتھ روڈ پر کھڑے ہوکر مسافر بسوں کو روک کر لوٹ لیتے ہیں جس کے باعث مسافر اپنے قیمتی سامان علاج کیلئے کراچی جانے والے مریض اپنے پیسوں سے ہاتھ دوں بیٹھتے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے کئی بار متعلقہ تھانوں میں ضلعی انتظامیہ کو گاہ کیالیکن کوئی شنوائی نہیں ہوا جو کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان چوروں کو گرفتار کرنے سے کوئی قاصر ہے، اور وہ بلا خوف آکر روڈ پر کھڑے ہوتے ہیں جہاں پر ہر وقت نفری موجود ہوتا ہے لیکن جب چور آتے ہیں وہ غائب ہو جاتے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے، انہوں نے کہا ہے کہ جلد از جلد ضلعی انتظامیہ اس گینگ کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا ئے باصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں