گوادر، لاپتہ عظیم دوست بلوچ اور دیگر کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

گوادر (انتخاب نیوز) جبری لاپتہ عظیم دوست سمیت بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کے کیے گوادر میں جاوید کمپلیکس سے لے کر سید ظہور شاہ ہاشمی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ اس حوالے سے لاپتہ عظیم دوست کی ہمشیرہ رخسانہ دوست بلوچ نے کہا کہ میرے بھائی عظیم دوست سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے، میرا بھائی عظیم دوست 3 جولائی 2015ءسے جبری گمشدگی کے بعد تاحال لاپتہ ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمارے احتجاج میں آپکی شرکت ہمارے لیے مزید لڑنے کا حوصلہ ہوگی۔ احتجاجی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں