لورالائی میں خسرہ سے تین بچے چل بسے، خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی

لورالائی، خضدار (انتخاب نیوز) لورالائی کلی گرمی کلی چنجن اور آس پاس علاقوں میں خسرہ وبا پھوٹ پڑی اورکلی گرمی میں تین ننھے پھول جیسے بچوں کی جان لے لی،اہلیانِ علاقہ کا محکمہ صحت سے ایمرجنسی بنیادوں پر خسرہ وبائی کنٹرول کرنے کےلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی گرمی چنجن اور مختلف علاقوں میں خسرہ وباءنے شدت اختیار کر لی اور متعدد بچے اس وباءکی نظر ہوگئے۔ علاقے کی ایک عالم کے مطابق خسرہ وباءمیں مبتلاءتین ننھے پھول جیسے بچوں کی جان لے لی جبکہ کئی بچے خسرہ وباءکی مرض میں مبتلاءہے جس سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ پڑی اہلیاں علاقہ نے محکمہ صحت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ وباءکو کنٹرول کرنے کےلئے ایمرجنسی بنیادوں پر ٹیمیں تشکیل دیں اور اس وباءکو کنٹرول کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں۔ علاوہ ازیں خضدارمیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علا قے نال میں فائرنگ کے نتیجے میں محمد اشرف پندرانی نامی شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیا جنہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں