کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت معمول پر آگئی، 240 روپے فی کلو میں فروخت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت معمول پر آگئی ،ایل پی جی 240 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے سوئی گیس کی سپلائی کی بندش اوردیگر علاقوں سے ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ رکارڈ کیاگیاتھااور ایل پی جی فی کلو قیمت 300 سے350 روپے اور بعض علاقوں میں چارسو روپے تک میں بھی فروخت کی جارہی تھی تاہم سوئی گیس کی سپلائی اور پنجاب اور کراچی سے راستے بحال ہونے کے بعد ایل پی جی کی سپلائی شروع ہونے سے اب ایل پی جی کی قیمت اپنے معمول پر آگئی ہے اوریہ 240 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں