اوستہ محمد، سیلاب متاثرین تاحال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے محروم

اوستہ محمد (انتخاب نیوز) اوستہ محمد کے سیلاب اور بارش کے متاثرین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں سے محروم اب تک وہ رقم کسی کو نہ ملی متا ثرین کی دھائی تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دیگر صوبوں کے متاثرین کو مل رہی ہے لیکن ضلع جعفرآباد کے عوام تا حال محروم ہیں انہیں یہ رقم کیوں نہیں مل رہی ہے اس کی ابھی تک وضاحت نہ ہو رہی ہے اگر یہ رقم بھی غریبوں کو ملے تو ان کے لیے کافی مسائل میں کمی آسکتی ہے لیکن منتخب نمائندے اور بلوچستان حکومت اس پر خاموش کیوں ہیں ان کی خاموشی کئی سوال اٹھاتے ہیں سیلاب متا ثرین اور مستحق عوام نے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بے نظیر انکم۔سپورٹ پروگرام کی رقم کو شفافیت کے ساتھ شروع کریں تاکہ غریب متاثرین اپنے لیے کچھ کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں