میرا اولین مقصد مری قبائل کو آبائی وطن میں آباد کرنا ہے، نواب گزین مری

کوہلو (انتخاب نیوز) سابق صوبائی وزیر داخلہ نواب گزین مری نے کہا کہ میرا اولین مقصد مری قبائل جو کہ اس سے قبل مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے انہیں واپس لا کر اپنے آبائی وطن کاہان میں آباد کرنا ہے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے آپسی رنجشوں کو ختم کرنا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے آبائی ضلع کوہلو کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواب گزین مری کا مزید کہنا تھا کہ مری قبائل جو بیس سالوں سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مہاجرین کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر کے انھیں اپنی آبائی وطن کاہان میں آباد کر کے ان کے بچوں کی تعلیم وترتیب کرنا ہوگا تاکہ مری قوم بھی دنیا میں بسنے والے قوموں کے برابری کر سکیں آفسوس ہمارے مری قوم کے لوگوں نے ریاست کے ذمہ داران کو غلط کر کے انھیں دہشتگرد ثابت کرنا چاہا جس کی وجہ سے مری قوم لشکر کشی سے تنگ آکر اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اب ایسا ہر گز ہونے نہیں دیں گے جو غلط کرے گا اسی کو سزا ملے گی باقی تمام مری قبائل کے لئے باعزت روزگار پیدا کریں گے ۔دوراہ کوہلو کے موقع پر مری قبائل کے ہزاروں آفراد نے نواب گزین مری سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا،نواب گزین مری نے انھیں ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،چند دنوں میں نواب گزین مری مری قبائل کے قلعہ تحصیل کاہان کا بھی دوراہ کریں گے کاہان میں بسنے والے افراد کا مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کریں گے،نواب گزین مری کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مری قوم اپنے جائز حقوق کے لیے متحد ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں