بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے سے مختلف بیماروں کے مزید 8199 کیسز رپورٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں وبائی امراض پھیلنے کا سلسلہ جا ری ،مختلف بیما روں کے مزید 8199کیسز رپورٹ۔ محکمہ صحت بلو چستان کے جا ری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے بلو چستان کے سیلاب سے متاثرہ علا قوں ں نصیرآباد ، جعفرآباد ، صحبت پور ، جھل مگسی ، سبی ،کچھی میں ملیریا کے 2681، سانس کے امراض کے1016، جلد کے امراض کے913، اسہال کے920، ہیضہ کے424،آنکھوں کے انفکیشن کے91، ٹائی فیڈکے187 جبکہ بلڈ پر یشر، شوگر سمیت دیگر امراض کے1967کیسز رپورٹ ہوئے ہےں ۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے سیلا ب متاثرہ علا قوں میں24میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں8199افراد کو طبی سہو لیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف امراض کے55ہزار 3سو 47 کیسز رپورٹ ہو ئے

اپنا تبصرہ بھیجیں