گولڈن، ورچوئل اور گرین سمیت امارات میں 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات یو اے کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے گولڈن، ورچوئل اور گرین سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کردیا ہے۔اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی کا کہنا ہے کہ غیرملکیوں کے لیے کہ اقامے 2 سے 10 برس تک کے لیے ہیں اور یہ تمام قابل توسیع بھی ہیں۔نئے اقامہ نظام میں سرمایہ کاروں، تاجروں، سائنسدانوں، ماہرین، ممتاز طلبہ، فلاحی خدمات، ڈاکٹروں اور زندگی کے تمام شعبوں کے ہنرمندوں کو یہ سہولت دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی اقامہ ختم ہونے یا منسوخ کیے جانے کے بعد ایک سے چھ ماہ تک امارات میں قیام کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں