افغانستان کو 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول

کابل(شِنہوا)افغانستان کو اپنی معیشت کو تقویت دینے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد موصول ہوئی ہے۔ملک کے مرکزی بینک دا افغانستان بینک(ڈی اے بی)نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد گزشتہ ہفتے کے دوران بین الاقوامی برادری کی طرف سے افغانستان کو بھیجی جانیوالی دوسری کھیپ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانیوالی 4 کروڑ امریکی ڈالر کی نقد امداد گزشتہ روز کابل پہنچی اور اسے ملک کے تجارتی بینکوں میں سے ایک میں جمع کرا دیا گیا ہے ، بیان میں رقم جمع کرنے والے بینک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔جنگ زدہ اور معاشی طور پر پسماندہ افغانستان کو 22 ستمبر کو ملک کے غیر ملکی زر مبادلہ ذخائر کو بڑھانےکیلئے امداد کے طور پر اتنی ہی رقم موصول ہوئی تھی ، ملک کے زرمبادلہ ذخائر 1ارب 20 کروڑامریکی ڈالر سے زائد ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں