موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے موثر پلان بنا رہے ہیں، مصدق ملک
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسم سرما میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے موثر پلان بنا رہے ہیں،جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے، تین ،چار سال میں توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہو جائیں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مصدق ملک نے کہا کہ جتنی گیس پچھلے سال تھی اتنی گیس کا انتظام کر لیا ہے اور گیس کے حوالے سے پلان کا اعلان جلد کریں گے، مصدق ملک نے کہا کہ 3 سے 4 برس میں توانائی کے شعبے میں خود کفیل ہو جائیں گے۔وزیرمملکت نے کہ بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں، کوشش ہو گی کہ سردیوں میں عوام کو پچھلے سال سے زیادہ ریلیف دیں۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ۔مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے مریم نواز کے کیس کا فیصلہ آیا، عدالت نے پوچھا کہ نوازشریف کیخلاف کوئی ایک کاغذ تو لائیں عدالت نے کہا کہ اگر نوازشریف نے جرم نہیں کیا تو مریم نواز نے کس کام میں معاونت کی۔وزیرمملکت نے کہا کہ عدالت کے تمام سوالوں کے جواب میں مخالفین کے پاس صرف خاموشی تھی، این آئی سی ایل کے24ارب اورمالم جبہ کےاربوں روپےکےاسکینڈل کا کیا ہوا؟ وہ لوگ کہاں ہیں جنہوں نےاللہ کے گھر کے اندر کھڑے ہو کر بدکلامی کی؟۔


