گورنر سندھ نے کورونا ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا

سندھ :گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ میں کورونا ریلیف آرڈیننس کی منظوری دیدی جس کے بعد یہ آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا۔سندھ کوروناوائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کیتحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی ریلیف مل سکے گا۔اس سے قبل گورنر سندھ نے ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے اعتراضات دور کرکے آرڈیننس دوبارہ منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا۔کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت پانی کے بل میں رعایت کا اطلاق ہوگا، کسی بھی ملازم کو نوکری سے برخاست کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ آجر ملازمین کو مکمل تنخواہ کی ادائیگی کے پابند ہونگے۔آرڈیننس کے مطابق اگر جائیداد کا مالک بیوہ، معذور ہے تو اس صورت کرائے کی ادائیگی موخر نہیں کی جائیگی۔کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے تحت صوبائی محصولات، سیس کی ادائیگی میں رعایت ہوگی، جبکہ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔واضح رہے کہ گورنر کے اعتراض کے بعد سندھ حکومت نے گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کردیا ہے کیونکہ گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں