روسی صدرپیوٹن نے پل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دیدیا
ماسکو (انتخاب نیوز)روسی صدر پیوٹن نے ضم ہونے والے یوکرینی علاقے کرائیمیا کو روس سے ملانے والے واحد پل پر دھماکے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھماکے کی منصوبہ ساز اور معاون یوکرینی خفیہ ایجنسیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں، یہ دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا مقصد انتہائی اہم انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنا تھا۔پیوٹن نے بتایا کہ پ±ل کو تباہ کرنے کا منصوبہ تیار کر کے پھر کارروائی کی گئی۔واضح رہے کہ چند روز قبل آبنائے کرچ پر بنے روس اور کریمیا کو ملانے والے پ±ل پر ددھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں اس کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔
Load/Hide Comments


