وینزویلا، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد ہلاک

کراکس(انتخاب نیوز)وینزویلا میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔وینز ویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 50 افراد لاپتہ ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ بارش سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگارہے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، سڑکیں مٹی اور ملبے تلے دب چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں