کوئٹہ، امن وامان کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں، ساجد طوری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماءاور وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ امن وامان کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، آصف علی زرداری نے بطور صدر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے بلوچستان کے حقوق کا آغاز کیا ، خوشی کے بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے اور صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے قیادت اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس سے قبل وہ پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچ گئے جہاں پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی ،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ، پارٹی کے مختلف اضلاع و ڈویژن کے عہدیداروں و کارکنان ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنان نے ساجد حسین طوری کو بلوچستان میں درپیش مسائل اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا تھا کہ پارٹی کے صوبائی قیادت و کارکنان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں گرم جوشی سے استقبال کیا، کوئٹہ پہنچنے پر سب سے پہلے پیپلز سیکرٹریٹ پہنچ گیا ہوں کہ کارکنان سے ملوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے، امن و امان کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی ممکن نہیں، مجھے خوشی ہے کہ اب بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے اور یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر یہاں کے ترقی و تعمیر کے لیے بلوچستان کے حقوق کا آغاز کیا، سیلاب سے متاثرہ مزدوروں کی روزگار بحالی کے لئے اقدامات لیں رہے ہیں، آئی ایل او کیساتھ ملکر بلوچستان کے مزدوروں کے ریلیف کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور وزرا بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں