نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ کاگوادر کا دو روزہ مطالعاتی دورہ

گوادر (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی کی دعوت پر پاکستان نیول کیڈٹ کالج اورماڑہ کے طلبہ نے گوادر کا دو روزہ مطالعاتی دورہ کیا۔ ہفتہ کوطلبہ گوادر کے دورہ پر پہنچے وفد کی سربراہی وائس پرنسپل خاور جمال اور دیگر اساتذہ کررہے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف جی ڈی اے نظر محمد نے کیڈٹس کو گوادر پہنچنے پر استقبال کیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر انوارمنٹ عبدالرحیم بلوچ نے کیڈٹس کو جی ڈی اے آفس پہنچنے پر بریفنگ دی اور گوادر کی جغرافیائی اہمیت، تاریخی پس منظر، ترقیاتی منصوبوں اور جی ڈی اے کی قیام و کردار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ طلبہ نے جی ڈی اے ہائیر پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا اور اسکول کے مختلف کلاس رومز اور شعبوں کا جائزہ لیا۔ طلبہ وفد نے ادارہ ترقیات گوادر کے تحت بنائے گئے کرکٹ اسٹیڈیم، فٹبال گراﺅنڈ ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بیچ ماڈل پارک سمت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اور جی ڈی اے کے منصوبوں کی ڈیزائن طرز تعمیر اور انکی سماجی و اقتصادی اثرات سے متعلق دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے معلومات لی۔ کیڈٹ کالج کے طلبہ نے دورہ گوادر کے دوسرے روز گوادر پورٹ اور چائنہ بزنس سنٹر کا بھی دورہ کیا وفد کو پورٹ سے متعلق آگاہی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں