اوستہ محمد میں علی آباد روڈ پردکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی

اوستہ محمد:بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں علی آباد روڈ پردکان پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاوستہ محمد۔ مچھلی پل کے قریب گنے کی دوکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ تین افراد زخمی زرائع کے مطابق دونوں فریقین رند قبائل سے تعلق رکھتے ییں اوران کا زمینی تکرار پر فا ئرنگ جس کے نتیجے میں غلام شبیر۔ چھٹاخان اور پسند رند شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور سیول ہسپتال اوستا محمد لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ایک زخمی غلام شبیر رند جن کی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے ان کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا زخمیوں کا تعلق گوٹھ باری شاخ سے بتایا جارہا ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کاروائی سٹی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


