بلو چستان کے 3اضلا ع سے ڈینگی کے مزید53کیسز رپورٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے 3اضلا ع سے ڈینگی کے مزید53کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے37،کیچ سے14، گوادر سے2ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4012ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران64افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 37کا تعلق لسبیلہ، 25کا کیچ، 2کا گوادر سے بتایا جا تا ہے۔
Load/Hide Comments


