دبئی، چین کی الیکٹرک کار کمپنی نے اڑنے والی کار متعارف کرادی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی الیکٹرک کار کمپنی کی بنائی گئی ایک "اڑنے والی کار” نے متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی عوامی پرواز پر اڑان بھری ہے کمپنی جلد ہی اس گاڑی کو عالمی منڈی میں لانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔X2 عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایک الیکٹرک گاڑی ہے اور اس میں دو سیٹیں شامل ہیں اور گاڑی کے ہر کونے میں دو کے ساتھ آٹھ پروپیلرز پر انحصار کرتی ہے۔گاڑی بنانے والی کمپنی نے 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کو "اڑنے والی کاروں کی اگلی نسل کے لیے ایک اہم بنیاد” قرار دیا۔ایکسپینگ ایروٹ کے جنرل مینیجر منجوان زو نے کہا کہ ہم عالمی مارکیٹ کی طرف قدم بہ قدم جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے سب سے پہلے دبئی کا انتخاب کیا کیونکہ دبئی دنیا کا سب سے جدید شہر ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں