قطر ایئرویز کا 20فیصد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ


دوحہ:قطر کی قومی فضائی کمپنی (قطر ایئرویز) کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکرنے کہاہے کہ ان کی کمپنی اپنی 20% افرادی قوت کو ملازمت سے فارغ کرے گی۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں فضائی سفر کی طلب برباد ہونے کے سبب کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکبر باکر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں مزید کہا کہ افرادی قوت میں کمی کا فیصلہ "نہایت دشوار” ہے لیکن ریاست کی ملکیت فضائی کمپنی کے پاس کوئی متبادل راستہ نہیں۔
Load/Hide Comments