روزانہ ایک نئی مسجد میں فجر کی نماز پڑھنے والا پاکستانی
شارجہ :روزانہ ایک نئی مسجد میں فجر کی نماز پڑھنے والا پاکستانی شارجہ میں مقیم ہے،65 سالہ محمد داﺅد کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے لیکن وہ شارجہ میں مقیم ہے، منفرد شوق رکھنے والے محمد داﺅدکی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں متحدہ عرب امارات کی ہر مسجد میں فجر کی نماز ادا کریں۔محمد داد اسپورٹس بائیک بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر ٹی چلاتے ہیں اور رات کے تہائی حصہ میں فجر کی نماز ایک نئی مسجد میں پڑھنے کے مشن پر نکل جاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد داد شمالی یو اے ای کی 100 کے قریب مساجد میں فجر کی نماز پڑھ چکے ہیں جس کا تجربہ وہ وی لاگنگ کے ذریعے اپنے یوٹیوب چینل ‘ان لوو وید دی مسجد’ پر بھی کر چکے ہیں۔محمد داد نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی اسپورٹس بائیک پر سوار ہو کر متحدہ عرب امارات کی تمام 4000 مساجد میں نماز پڑھنا چاہتے ہیں۔
Load/Hide Comments


