ثناء سے طلاق کے بعد فخر جعفری نے بھی خاموشی توڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ثناء سے طلاق کے بعد ان کے سابق شوہر فخر جعفری نے بھی اہم بیان جاری کردیا۔فخر جعفری نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد جاری پہلے پیغام میں غلط خبریں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ کچھ بیمار ذہنیت کے لوگ یہ کہہ کر میری اور میری اہلیہ کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں اپنی اہلیہ کے بارے میں ہر ایک سے غلط بات کرتا ہوں اور میں ان لوگوں کو یہ تمام باتیں ان باکس میں بتاتا ہوں۔فخر جعفری نے کہا کہ کیا کوئی مجھے ان کہانیوں کے حوالے سے بتاسکتا ہے کہ آخر چل کیا رہا ہے؟یہاں اہم بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر فعال فخر جعفری کے فیسبک کے اس اکاؤنٹ کو اداکار شمعون عباسی نے ٹیگ کرتے ہوئے جوڑے کی علیحدگی پر اپنا تبصرہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں