الیکشن کمیشن کوئٹہ میں ووٹر لسٹوں کی تشہیر کیلئے ون ونڈو سینٹر کا قیام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 37 کے تحت پورے ملک کی طرح ضلع کوئٹہ میں بھی حتمی ووٹر لسٹوں کی تشہیر کے بعد ضلعی الیکشن کمشنر آفس کوئٹہ میں ‘ون ونڈو سینٹر ‘ کا قیا م عمل میں لایا جا چکا ہے۔جس میں تمام شہری ووٹر لسٹوں میں اپنا ووٹ چیک کرنے کے بعد اپنے ووٹ کا اخراج، تصحیح اور نیا اندراج بھی کروا سکتے ہیں۔اسی طرح ضلع کوئٹہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(اے-آر-او) کے دفتر کو بھی ‘فارم سبمیشن سینٹر’ بنایا گیا ہے۔وہاں پر مناسب تعداد میں فارم نمبر 21 برائے ووٹ اندرج و تبدیلی، فارم 22 برائے ووٹ اخراج و اعتراض اور فارم نمبر 23 برائے درستگی کوائف ووٹران رکھوا دیے گئے ہیں۔تمام شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ کی طرف سے قائم شدہ اپنے گھر کے قریب ترین واقع مندرجہ بالا سینٹرز پر اپنے ووٹ کے اندراج، تصحیح و اخراج کیےفارمز جمع کروائیں اور اپنے بروقت ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔نیز ہر وہ مرد یا عورت جسکا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنا ہواہے،اپنا ووٹ اندراج کروا سکتا ہے کیونکہ ہمارا ووٹ ہمارا حق بھی ہے اورہماری قومی ذمہ داری بھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں