بلوچستان حکومت نوجوانوں کونظرانداز کرنے کی پالیسیاں ترک کر دے،بلوچستان اسکالرز فورم

کوئٹہ(انتخاب نیوز )بلوچستان اسکالرز فورم کی جانب سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکالرز فورم بلوچستان فیزیوتراپسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سےاپنے مطالبات کی حق میں پُرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتا ہے اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتا ہے فیزیوتراپسٹس سمیت تمام شعبہ جات کے لیے آسامیاں پیدا کرنا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔ جب حکومتِ وقت اپنی ذمہ داری سے غافل ہو تو اُس کو جگانا بھی نوجوانوں کی آئینی حق ہے۔ فورم نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنےوالے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی آواز سُنے۔ اُن کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دے ۔ اُن کی آواز دبانے سے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے بلکہ مزید گہرا ہوتے جائیں گے۔ جب کسی کے جائز اور آئینی مطالبات پر حکومت توجہ نہیں دیتا تو آئینی اور قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچانا سب کا حق ہے۔ اس حق سے غیرآئینی طریقوں سے بہ زورِ شمشیر دستبردار کروانا کوئی جمہوری عمل نہیں ہے۔ لہذا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں بلوچستان میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کی گرفتاری سے گریز کرے۔ جیل اور زندانوں میں نوجوانوں کو دھکیلنا فورسز کے ذریعہ حکومت کے لیے شاہد وقتی طور پر ایک آسان تجربہ ہو لیکن اس کے دور رَس نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ہوسکتے ہیں۔ لہذابلوچستان حکومت بلوچستان اسکالرز فورم سمیت تمام نظرانداز شعبہ جات کی طرف جامعہ حکمت عملی کے ذریعہ توجّہ دے اور پروفیشنلز اور اسکالرز کے لیے آسامیاں پیدا کرے۔ جیل اور زندانوں میں دھکیلنے کی رویے سے نوجوان کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آخر میں بلوچستان اسکالرز فورم نے یہ واضع کیا کہ حکومت چوروں کی طرح رات کی تاریخی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے احتجاج کرنے والے طلباء و طالبات کو گرفتار تو کرسکتا ہے لیکن کیا وہ نوجوانوں کو اپنے جائز مطالبات پر دستبردارکروا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ لہذا حکومت گرفتاری اور پابندسلاسل کی پالیسیاں ترک کرکے سنجیدہ اقدامات کی جانب توجّہ دے۔ اسکالرز فورم یہ واضع کرتا ہے کہ اِس طرح کی اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں اور ہم فیزیوتراپسٹس کی احتجاج اور جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں