پی ٹی آئی اپنی تین سیٹوں سے ہاتھ دھونے کے باوجود جشن منارہی ہے، غفور حیدری

قلات (انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی 3سیٹیں ہارنے پر جشن منارہی ہے جہاں عمران خان جیتے ہےں وہاں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں ہیںجنہوں نے عمران کو جتوانے کے لئے تمام حکومتی مشینری کو استعمال کیا ہے ،حالیہ مہنگائی عمران حکومت کی بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے کا نتیجہ ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت چار چھ مہینوں میں مہنگائی کسی حد تک کنٹرول کریگی ،عمران حکومت ناموس رسالت میں ترمیم لانا چاہتی تھی اس اقدام کو روکنے کے لئے ہم نے 25ملین مارچ کئے جوبائیڈن کی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش گاہ پر میٍڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ہی تین سیٹوں سے ہاتھ دھونے کے باوجود جشن منارہی ہے جوکہ ان کی احمقانہ سوچ کی عکاسی کاواضع ثبوت ہے۔عمران نیازی جن حلقوں سے جیتے ہے وہاں پر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتیں ہیں جو پی ٹی آی کو جتوانے کے لئے تمام حکومتی مشنری استعمال کئے۔ملک میں حالیہ مہنگائی عمران حکومت کی بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ غلط معاہدات کا نتیجہ ہے۔موجودہ حکومت چار سے چھ ماہ میں کسی حد تک مہنگائی کولگام دے گی۔عمران حکومت ناموس رسالت کے آئین میں ترمیم لانے کی کوشش کی تو ہم نے عمران نیازی حکومت کو روکنے کے لئے پر امن 25ملین مارچ کئے۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدرجوبائیڈن کی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔اور عمران نیازی کے اس بیانیہ کے نفی کہ عمران کی حکومت کو گرانے اور پی ڈی ایم کو لانے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔عمران نیازی پر امن لانگ مارچ کا حق رکھتا مگر حسب سابقہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں