ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کوہلی، بابر اور رضوان کی ایک ساتھ نیٹ پریکٹس

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ آسٹریلیا میں جاری ہے جہاں پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے جارہے ہیں۔پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دونوں ٹیموں نے وارم میچ کھیلا۔پیر کو بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ہار کا مزہ چھکنا پڑا۔وارم اپ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گابا میں نیٹ پریکٹس کی۔اسی دوران پاکستان کے کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک ساتھ میدان میں نیٹ پریکٹس کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک طرف بابر اور رضوان نیٹ سیشن کررہے ہیں تو انہیں کی دوسری جانب ساتھ کے نیٹس میں ویرات کوہلی بھی پریکٹس کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں