حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ممنوعہ فنڈنگ کیس بے بنیاد ہے، قاسم سوری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس غلط اور بے بنیاد ہے،بینک اکاو¿نٹ سے متعلق جواب ریکارڈ کرانے ایف آئی اے میں پیش ہوا ہوں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو ایف آئی اے میں پیشی کے بعد گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سو ری نے کہا کہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت کو ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس غلط اور بے بنیاد ہے بینک اکاو¿نٹ سے متعلق جواب ریکارڈ کرانے ایف آئی اے میں پیش ہوا ہوں۔
Load/Hide Comments


