اتحادیوں میں سے کسی کا بھی حکومت سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں،احسن اقبال

اتحادیوں میں سے کسی کا بھی حکومت سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں،احسن اقبال

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے اتحادیوں کو اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قابو کراتے تھے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شہباز شریف اپنے اتحادیوں سے معاملات خود طے کرتے ہیں جبکہ عمران خان اپنے اتحادیوں کو اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قابو کراتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں میں سے کسی کے بھی حکومت سے نکلنے کا کوئی امکان نہیں، عمران خان کے اتحادی ان کے رویے کی وجہ سے ان سے نالاں تھے، جب کہ ہمارے اتحادیوں کو کوئی مسئلہ ہو تو شہباز شریف خود اس سے بات کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں