بلوچستان کمیونٹی اساتذہ کو فوری مستقل کیا جائے، ایسوسی ایشن رہنماﺅں کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کمیو نٹی اسکول ٹیچر ایسو سی ایشن نے جمعہ کو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظہورمگسی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی پہنچی جہاں ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی ٹیچرز گزشتہ پانچ ماہ سے اپنی مستقلی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے بار بار یقین دہانی کے باوجود کمیونٹی اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی نے قرارداد بھی پاس کی ہے اس پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کمیونٹی اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کیا جائے۔ ریلی کے شرکاءنے اسسٹنٹ کمشنر حسیب سے کامیاب مذاکرات کے بعد اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں