مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے‘فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے، مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں