ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو یوکرین کے سفر سے احتیاط اور جو پہلے سے یوکرین میں موجود ہیں انہیں فوری نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے یہ بات ایک نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے یہ جمعہ کے روز رپورٹ کیا ہے۔وزارت خارجہ نے یوکرین میں جنگی اضافے کے ماحول کی وجہ سے جاری کردہ ہدایت میں ایرانی شہریوں کو زور دے کہا ہے یوکرین میں رہنے والے ایرانی اپنے حفاظت کی خاطر یوکرین سے نکل آئیں۔واضح رہے روس نے پچھلے ہفتے یوکرین پر شدید میزائل حملے کیے ہیں۔ فروری میں جنگ کے آغاز سے لے کر یوکرین پر روس کے یہ شدید ترین حملے تھے۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے ان حملوں کو کریمیا سے جوڑنے والے روسی پل پر ہونے والے دھماکے کا رد عمل قرار دیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے پل پر دھماکے کی ذمہ داری تو قبول نہیں کی ہے لیکن اس دھماکے کے بعد یوکرین میں جشن ضرور منایا گیا تھا۔دوسری جانب جمعرات کے روز یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس کے حالیہ حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ ‘روس یوکرین میں توانائی کے مراکز کو نشانہ بنا کر انہیں میدان جنگ میں تبدیل کر رہا ہے۔ جس کے بعد یوکرینیوں کی یورپ کی طرف نقل مکانی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔’اگرچہ یوکرین مین توانائی کے معاملات میں بچت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں تاہم صرف ایک ہفتے کے دوران یوکرین کے 30 فیصد بجلی گھر اور توانائی مراکز روسی حملوں میں تباہ ہو چکے ہیں۔اس صورت حال میں ایک جانب یوکرین نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کا اعلان کیا اور دوسری جانب یورپی ممالک سے جدید فضائی دفاعی سسٹم مانگا ہے۔ یورپی ممالک نے ایران کے پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔


