خاران میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں، دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا
خاران (انتخاب نیوز) خاران میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی، خاران میں ڈیری فارمرز نے دودھ اچانک 20 روپے فی کلو مہنگا کر دیا دودھ والوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کے چارے اور اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔یاد رہے پچھلے سال نومبر میں انہوں نے دودھ 100روپے سے بڑا کر 120روپے فی کلو کردیا تھا۔ خشک روٹی 60روپے فی کلو ہے پچھلے سال خشک روٹی 50روپے فی کلو تھا اور اس سال بھی 50روپے فی کلو ہےسرکاری نرخ نامہ میں ابھی تک 100روپے فی کلو ہے۔لیکن انہوں چپکے چپکے 140روپے کردیا ہے۔خاران دودھ والوں کی جانب سے20 روپے کے اضافے کے بعد ایک کلو دودھ 140 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے خاران میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں اور وہ کھلے عام دودھ 140 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں خاران شہر میں دودھ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کمشنر رخشان ڈویژن، ڈپٹی کمشنر خاران اسسٹنٹ کمشنر خاران فوری نوٹس لے کر مہنگائی پر قابو پالیں۔


