سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں قتل

کینیا(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف دارالحکومت نیروبی میں گولی ماری گئی۔ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں