نوشکی، دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نوشکی میں دو گروہوں میں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ روز نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی۔ عوامی حلقوں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ نوشکی اور گردونواح میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہورہے ہیں، اس سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس کے سدباب کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ شہریوں کو اس ص ورتحال سے نجات دلائی جاسکے اور علاقے کا پر امن ماحول بہتر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں