عبدالحمید زہری کو بازیاب کرکے دکھوں کا مداوا کیا جائے، صاحبزادی کا مطالبہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جبری لاپتہ عبدالحمید زہری کی صاحبزادی سعیدہ حمید زہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج میری چھوٹی بہن ماہروز کی برتھ ڈے ہے، صبح سے اپنے بابا کا پوچھ رہی ہے، میرے والد عبدالحمید زہری کی جبری گمشدگی کو 18 ماہ ہوچکے ہیں اور ہم بچے باپ کہ ہوتے ہوئے بھی یتیموں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں اور کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جو ہمارے دکھوں کا مداوا کرسکے ہمارے بابا کو بازیاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں