قلات کار اور کوچ میں تصادم ،4افراد جاں بحق

قلات(انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب غوث آباد کراس پر قومی شاہراہ پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم۔ کار میں سوار چار افراد موقع پرجان بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ڈی ایچ کیو منتقل کیا جارہا ہے ۔مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی اور کار کراچی سے کوئٹہ آرہی تھی جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں