اوستہ محمدتین نوجوان لاپتہ ہوگئے، اغواء کا خدشہ

اوستہ محمد:اوستہ محمد گوٹھ مراد بخش بلیدی کے رہائیشی تین نوجوان لاڑکانہ سے واپسی مری چوک لاڑکانہ سے غائب ورثاء کی جانب سے اغوا کا شک،تین دن سے نوجوان غائب ہیں موٹر سائیکل سمیت غائب ہیں خوشحال بلیدی، گل بیگ وغلام قادر کی میڈیا کو فریاد، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے قریب گوٹھ مراد بخش کے رہائشی خوشحال بلیدی، گل بیک بلیدی، غلام قادر نے میڈیا کو بتا یا کہ 14مئی کو ہمارے تین نوجوان علی رضاء، صدام حسین اورصوبہ خان بلیدی عید کا سامان لینے لاڑکانہ گئے واپس دوپہر کو روستم مری چوک لاڑکانہ کے قریب ان کا فون پر رابطہ ہوا کہ ہم آرہے ہیں اس کے بعد ان تینوں کے موبا ئل بند ہو گئے آج تین دن گزر گئے کوئی رابطہ نہیں ہمیں شعبہ ہے کہ ان کو اغوا کیا گیا ہوگا ایک سوال کے جواب میں ان کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہم نے لاڑکانہ کے تھانوں سے بھی رابطہ کروایا لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں ہم ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکا نہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کو بازیاب کروایا جائے، گروں میں انتہائی مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں