اسکول میں زیر تعمیر مسجد کی اینٹ گرنے سے طالبعلم کی موت، ڈی سی چاغی کا نوٹس
دالبندین (انتخاب نیوز) دالبندین میں ماسٹر پلان کے تحت بننے والی مسجد کے مینار سے اینٹ گرنے سے اسکول کے کم عمر طلباءفرحان کی ہلاکت اور الیاس کے زخمی ہونے پر اساتذہ تنظیموں کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ ڈپٹی کمشنر چاغی احسن جان بلوچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی رپورٹ پیش کرنے کے بعد ٹرمینل ایکٹ کے تحت متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو، جی اے ٹی چاغی کے رہنماﺅں نذیر ایجباڑی ودیگر آفسیران و اساتذہ تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے، ہڑتال ختم کردی گئی، ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ واضح رہے یہ دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے تھے، دونوں کو دالبندین سے طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا تھا، ایک بچہ راستے میں چل بسا۔


