چین کے 13 شہریوں نے چینی انٹیلی جنس کیلئے کام کیا، واشنگٹن کا الزام
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے پیر کو چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام عائد کردیا، انہوں نے 13 چینی شہریوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے چینی انٹیلی جنس کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ تین الگ الگ مقدمات سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی حکومت نے امریکہ میں افراد کے حقوق اور آزادیوں میں مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے، اور ہمارے عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے جو ان حقوق کی حفاظت کرتا ہے۔اس نے دو چینی جاسوسوں کے خلاف بھی الزامات عائد کیے اور کہا کہ یہ مبینہ طور پر چین میں قائم عالمی ٹیلی کام کمپنی کے خلاف وفاقی مقدمے میں مداخلت کر رہے تھے۔امریکہ محکمہ کی دستاویز کے مطابق اس چینی ٹیلی کام کمپنی کو نیویارک کے علاقے بروکلین میں وفاقی مقدمے کا سامنا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرد جرم میں کمپنی کا نام نہیں بتایا گیا لیکن تحقیقات سے واقف ایک شخص نے سی این این کو تصدیق کی کہ یہ کمپنی ہواوے ہے۔دونوں مبینہ جاسوسوں پر ہواوے کے خلاف محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے، اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور محکمہ انصاف کے دیگر عہدیدار قومی سلامتی کے اہم امور کے حوالے سے ایک اعلان کریں گے۔محکمہ انصاف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ مقدمات امریکہ میں ایک ریاست کے نمائندوں کی طرف سے بدنیتی پر مبنی سکیموں اور مبینہ مجرمانہ کی سرگرمیوں سے متعلق ہیں۔دو مبینہ چینی جاسوسوں جوچن ہی اور جینگ وانگ کے 2017 میں شروع ہونے والے اس کیس میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اہلکار کے ساتھ تعلقات تھے۔فرد جرم کے دستاویزات کے مطابق جوچن ہی اور جینگ وانگ کا خیال تھا کہ انہوں نے اہلکار کو چینی ایجنٹ کے طور پر بھرتی کیا تھا، لیکن یہ اہلکار ایف بی آئی کی نگرانی میں ایک "ڈبل ایجنٹ” کے طور پر کام کر رہا تھا اور امریکہ کے ساتھ اپنی وفاداری برقرار رکھے ہوئے تھا۔استغاثہ نے بتایا کہ جب ہواوے کیس کی تحقیقات شروع ہوئی تو دونوں نے امریکی عہدیدار سے گواہوں، مقدمے کے شواہد اور ایسے نئے الزامات کے بارے میں معلومات طلب کیں جو ہواوے کے خلاف لائے جا سکتے ہیں۔ اس کام کے بدلے میں دونوں نے امریکی عہدیدار کو ہزاروں ڈالر نقد اور زیورات ملے۔


