فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں 3 آبادکار زخمی
مقبوضہ بیت المقدس (ویب ڈیسک) مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24 گھنٹوں کے دوران قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا۔ کارروائیوں میں 3آبادکار زخمی ہوئے،جب کہ اس دوران قابض افواج پر فائرنگ بھی کی گئی۔ 2آباد کار اس وقت زخمی ہوئے جب یکیر بستی میں اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ یہ بستی سلفیت کے شمال مغرب میں دوراستیا قصبے کی زمینوں پر تعمیر کی گئی ہے ۔
مزاحمت کاروں نے نابلس میں خلہ العامود اور بلطہ پناہ گزین کیمپ میں قابض فوج پر گولیاں برسائیں ۔ بیت لحم میں تصادم کے دوران ایک بم بھی برسائے گئے۔
مزاحمت کاروں نے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے 7 حملے ناکا م کیے۔ بیت المقدس ، جنین، رام اللہ، نابلس، بیت لحم، سلفت، اریحا ، قلقیلیہ اورالخلیل میں 25 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔ادھر فوج نے اریحا شہر میں مسماری مہم کے دوران فلسطینیوں کے 3مکانات پر بلڈوزر چڑھا دیے۔


