بچوں میں کووڈ انیس سے منسلک بیماری میں اضافہ

واشنگٹن:امریکی اور یورپی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بچوں میں کووڈ انیس سے منسلک ایک پیچیدگی دیکھی جا رہی ہے، جس سے بچوں کی قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اب تک نیو یارک میں پانچ جب کہ فرانس اور برطانیہ میں ایک ایک بچہ اسی پیچیدگی کی وجہ سے ہلاک ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق گو کہ بچوں میں یہ پیچیدگی شاذ و نادر ہی دیکھی جاتی ہے تاہم اس پیش رفت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کووڈ انیس سے کسی بھی عمر کے لوگ محفوظ نہیں۔ یورپ میں چودہ برس سے کم عمر کے 230 بچے (PIMS) کے نام سے جانی جانے والی اس پیحیدگی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ امریکا میں صرف نیو یارک ہی میں سو سے زائد کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


