ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے 92 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے ،نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 92 رنز کا ٹارگٹ دیا ، پاکستان کی جانب سے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوا ن نے اوپننگ کی لیکن بابر اعظم 16 رنز کے مجموعی سکور پر 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے ، ان کے بعد بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان میدان میں اترے اور پاکستان کا مجموعی سکور 53 رنز تک پہنچایا ، فخر زمان 20 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے، لیکن دوسری جانب محمد رضوان کا بلا رنز اگلتا رہا ، پاکستان کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری ، محمد رضوان 49 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے ، جس کے بعد افتخار احمد شان مسعود کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن صرف فتح سے ایک سکور پہلے شان مسعود 12 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے جس کے بعد شاداب خان میدان میں اترے اور وننگ شاٹ لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں