قلات میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلات کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق اتوار کو قلات کے علاقے سورو کے قریب شاہراہ پر سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا تاہم دھماکے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں