کوئٹہ، ریڈیو پاکستان میں من پسند افرادکو ترقی دینے کیخلاف انجینئرز سراپا احتجاج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ریڈیو پاکستان کے انتظامیہ کی ناانصافی کے خلاف انجینئرز سراپا احتجاج، گزشتہ دنوں ریڈیو پاکستان کے انتظامیہ کا دو من پسند انجینئرز کو آوٹ آف ٹرن پروموشن دینے کے شعبے میں متاثرین انجینئرز نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، متاثرین انجینئرز نے کہا کہ ریڈیو پاکستان جیسے ادارے میں قواعدو ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر چند آفیسران کو نوازا جارہا ہے، گزشتہ چند ہفتوں سے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ اپنے من پسند لوگوں کو انتہائی اہم منصبوں پر تعینات کررہی ہے لیکن ان تمام معاملات میں اس وقت شدت آئی جب دو انتہائی جونیئر افسران کو آﺅٹ آف ٹرن پروموشن دے کر سینارٹی لسٹ میں سب سے اوپر کرایا گیا جس کی وجہ سے شعبے میں بہت سے افراد کی سینارٹی متاثر ہوگی۔ ریڈیو پاکستان کے متاثر انجینئروں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے اس معاملے کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان جیسے قومی ادارے کی تشخص کو برقرار رکھا جائے اگر اسی طرح چلتا گیا تو ہم ریڈیو ہاکستان کے متاثرین انجیئنرز احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں