لندن میں بیٹھا بھگوڑا نواز شریف اور ملکی بیماری آصف زرداری سازشی ہیں، عمران خان

گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری پی ٹی آئی کو فوج سے لڑانے کی سازش کررہے ہیں، لندن میں بیٹھا بھگوڑا نواز شریف اور ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ملکر سازش کررہے ہیں، آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہاہوں، نواز شریف تم واپس آو الیکشن لڑو میرا چیلنج ہے تمہیں میں تمہارے حلقے میں ہرا کر دکھاوں گا۔، میں نوازشریف نہیں کہ ملک سے فرار ہوجاوں، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہرگئے،سب مل کر ڈاکو نواز کا استقبال کریں گے اور سیدھا ایئرپورٹ سے اڈیالہ جیل لے کر جائیں گے۔ منگل کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کو گوجرانوالہ کے علاقے چن داقلعہ پہنچ گئے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ رہنما تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،وائس چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ودیگر سیاسی لیڈران موجود تھے۔ حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارا دن گوجرانوالہ میں ہوگا اور آنے والے وقت کا راستہ دکھاؤنگا، یاد رکھنا کہ جب قوم حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتی دنای میں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ اس قوم کی دنیا میں عزت نہیں ہوتی۔ جب اللہ نے تمہیں اڑانے کیلئے پرواز دی تو زمین پر چنٹیوں کی طرح رینگتے ہو؟ جو قوم غلام ہوتی ہے، وہ کیڑے مکوڑوں کی طرح ہوتی ہے، اس قوم کے کوئی حقوق نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی جیسے سینیٹر پر تشدد کیا گیا عام آدمی نے کچہریوں کے چکر لگاتا رہتا ہے، عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے، باہر سے حکم دیا جاتا کہ روس سے تیل نہیں لینا، بھارت کو روس سے سستا تیل لینے کی اجازت ہے، غلاموں کو اجازت نہیں، جب کسی طاقتور کے سامنے جھکیں گے تو میری نظرمیں شرک ہے، اعظم سواتی اور شہباز گل پر تشدد کیا گیا صحافی شہید ارشدشریف کو ملک چھوڑنا پڑا، ارشد شریف کو بیرون ملک قتل کیا گیا، ارشدی شریف من اور سچ کی راہ پر کھڑا تھا۔ آزاد قوموں کے حقوق ہوتے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتیں آزادقوموں کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں۔ میں وہ پاکستان ہوں جس نے ملک کو ٹوٹتے دیکھا تھا، مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہوگیا۔ مشرقیپاکستانیوں کو ان کے بنیادی حقوق نہ ملنے پر غصہ تھا۔ انہیں اسلئے غصہ تھا کہ یہاں موجود سیاستداننے اپنی کرسی بچانے کیلئے سیاست کی۔ اس سیاستدان افواج پاکستان کو اس پارٹی کے خلاف کھڑا کردیا،نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان دوٹکڑے ہوگیا، آج لندن میں بیٹھا بھگوڑا اور ملک کی بڑی بیماری زردار ی نے بڑی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، عمران خانیہ دہشتگردی کا مقدمہ کرچکے ہیں۔ شریف خاندان کے پالتو نوکر چیف الیکشن کمشنر مجھ پر الگ کیس کررہا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو عدالت لے کر جانا ہے، اس بد نیت شخص کے خلاف 10ارب روپے کا ہرجانے کا کیس کرونگا، سب بڑی جماعتوں کی کوشش ہے کہ افواج پاکستان کو ملک کی بڑی اور واحد جماعت تحریک انصاف کے خلاف کھڑا کرنا چاہتی ہے، ان کی تھوڑی سے جماعت ہے، چیلنج کرتاہوں کہ تمہارے قلعے میں شکست دونگا۔ آصف زرداری اور تمہارا ویسا بیٹا جوانگریز کی طرح اردو بولتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ جب زیادہ بارش وہتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ وہ چودہ سال اردو صحیح سے سیکھ نہیں سکھا، میں زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں تیاری کرلو، سندھ کے لوگوں کو زیادہ آزادی ضرورت ہے، سندھ کے لوگ زیادہ ظلم کا شکار ہیں۔ میں وہ سیاستدان ہوں جس نے ملک سے باہر نہیں بھاگنا،میں نواز شریف نہیں جب اس پر کوئی کیس ہوتا تھا تو مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آر او لے کر باہر بھاگگیا، پھر این آر او لے کر واپس آیا۔ ملک میں ڈاکے مارے بیماری کا بہانہ کرکے باہر بھاگ گیا، اب اسٹیبلشمنٹ سے دوبارہ این آر او لینے کی کوشش کررہا ہے، یہ ایسے واپس آیا جیسے منی لانڈرز اسحاق ڈار واپس آیا۔ ساری قوم کو کہتا ہوں کہ ہم سب ملکر ڈاکو نواز شریف کا استقبال کرینگے، ایئر پورٹ سے سیدھا اڈیالہ جیل لے کر جائینگے، وقت ہے کہ اپنے آ پ کو حقیقی طور پر آزاد کریں، ہم انصاف کے ذریقے خودکو آزاد کریں گے۔ ہم ملک میں قانون کی بالادستی کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انصاف کی جنگ لڑیں گے تاکہ قانون کے سامنے سب برابر ہوں ایسا نہ ہو کہ بڑا ڈاکو این آر او لے کر بھاگے اور غریب لوگ جیلوں میں سڑیں، ملک میں ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا، ہمیں اس نظام کو بدلتا ہے، جب کہتے ہیں کہ کون بچائے پاکستان عمرا ن خان،عمران خان اس ملک کو نہیں بلکہ آپ بچائیں گے، آپ میرے ساتھ ملکر اس ملک کو آزاد کریں گے نبی کریم ؐ نے مدینہ کی ریاست میں عدل وانصاف قائم کیا۔ اللہ نے بار بار قرآن میں حکم دیا کہ میری زمین پر انصاف قائم کر و یہ انصاف نہیں کہ سینیٹر اعطم سواتی کو ان کے گھر میں پوتوں اور پوتیوں کے سامنے تشدد کریں ساری قوم کے سامنے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اللہ نے بار بار قرآن میں حکم دیا کہ میری زمین پر انصاف قائم کرو یہ انصاف نہیں کہ سینیٹر اعظم سواتی کو ان کے گھر میں پوتوں اور پوتیوں کے سامنے تشدد کریں، ساری قوم کے سامنے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ اللہ نے آپ کو بڑی ذمہ داری دی، اعظم سواتی، شہبازگل، اور جمیل فاروقی کو انصاف دیں، تشدد کرنیوالوں کے خلاف ایکشن لیں، اعظم سواتی کو اظہار رائے کا حق حاصل ہے،ہم آپ کی اور عدلیہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، آپ نے اس ملک میں قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے، جلسے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہمراہ دیگر سیاسی رہنماؤں اور عوام سے حلف لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں