سہیل اور فصیح کی گمشدگی کا سال مکمل ہونے پر جامعہ بلوچستان کے طلبہ کا احتجاج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل سے سہیل اور فصیح کی جبری گمشدگی کا سال مکمل ہونے پر طلبہ کی جانب سے احتجاجی کیمپ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جامعہ بلوچستان کے طلبہ نے آرٹ فیکلٹی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور دھرنا دیا۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے مذاکرات میں ایک ماہ کے اندر بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک سال مکمل ہونے کے باوجود سہیل اور فصیح کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل سے ایک سال قبل جبری گمشدہ کیے گئے دونوں طالبعلموں کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں