ڈی جی آئی ایس آئی اور ترجمان فوج نے پریس کانفرنس میں جھوٹ اور آدھا سچ بولا، عمران خان

گکھڑ منڈی/لندن(آئی این پی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران چھ سوالوں کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیوٹرل اور غیرسیاسی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے تو کیا چیزآپ کوصاف اورشفاف الیکشن کرانے میں روک رہی ہے، اگر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا تو یہ تحریک اگلے 10 مہینوں تک چلتی رہے گی۔بدھ کو گکھڑ منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ 20 سے 25 سال کھیلوں کے گراؤنڈز میں دنیا کی ٹاپ ٹیموں کا مقابلہ کیا، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگ سن لیں، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر سریا لگاتے لگاتے وزیراعلیٰ بن گیا، میں چھبیس سال سے مقابلہ کر کے ادھرپہنچا ہوں، میچ کے دوران ہی کپتان کو پتا چل جاتا ہے وہ میچ جیت گیا ہے، پاکستانیوں ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کا میچ جیت چکے ہیں، اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے پاس کچھ نہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اورپسینے آرہے ہیں۔ مجھے پہلی دفعہ پاکستان میں حقیقی آزادی نظرآرہی ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب ملک میں انصاف ہوتا ہے تو خوشحالی آتی ہے، طاقتور ٹولہ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے، یہ اربوں کی چوری کر کے این آراولے لیتے ہیں، پاکستان میں طاقتور کے سامنے کمزور بے بس ہے، حقیقی آزادی تب آئے گی جب ملک میں انصاف قائم ہو گا، مدینہ کی ریاست میں پہلے انصاف پھر خوشحالی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں