ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو 186 رنز کا ہدف

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو کے اہم میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کو 186 رنز کا ہدف دیدیا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا۔ رضوان میچ کے پہلے اوور میں ہی صرف چار رنز بنا کر وائن پارنیل کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ٹورنامنٹ میں ابھی تک پاکستانی اوپنرز کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور مسلسل ناکام ہی رہے ہیں۔ون ڈاو¿ن آنے والے محمد حارث نے جو اپنا دوسرا ٹی20 انٹرنینشل میچ کھیل رہے تھے، جنوبی افریقہ پیسرز پر آتے ہی حملہ کر دیا اور ربادا کو مسلسل دو چھکے لگا کر اپنے عزم کا اظہار کر دیا۔ لیکن پانچویں اوور میں انہوں نے نوکیا کو ایک چھکا مارا اور اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ محمد حارث نے 11 گیندوں پر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 15 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر لنگی نگیڈی کو چھکا لگانے کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے۔چوتھے آو¿ٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے وہ اینرک نوکیا کی ایک سلو بال پر کیچ پکڑا بیٹھے۔چار وکٹیں گرنے کے بعد محمد نواز میدان میں آئے اور افتخار احمد کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ نواز 22 گیندوں پر 28 رنز بنا کر تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔محمد نواز کے بعد شاداب خان میدان میں آئے اور میچ کا مومینٹم بدل دیا۔ انہوں نے چھکے چوکوں کی بارش کر دی اور جہاں صرف 20 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سینچری مکمل کی وہی افتخار احمد کے ساتھ 82 رنز کی شراکت داری بھی بنائی۔ وہ 52 رنز بنا کر اینرک نوکیا کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔