لانگ مارچ فائرنگ، گولی عمران خان کی ٹانگ میں لگی، ایک شخص جاں بحق، حملہ آور گرفتار

گوجرانوالہ (انتخاب نیوز) گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیدھی ٹانگ میں گولی لگی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید بھی زخمی ہوئے ہیں، اس کے علاوہ احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں