لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 ججوں نے حلف اٹھا لیا
لاہور (انتخاب نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججوں نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیا۔ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حلف اٹھا لیا۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


