بزور طاقت اپنی سوچ مسلط کرنے کے نتائج بھیانک ہوں گے، سردار یار محمدرند

بولان (انتخاب نیوز) سینئر سیاستدان و رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورانکے رفقاء پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دے دیا۔انہوں نے بیان میں کہا ہے سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، سیاست میں تشدد کی سخت مذمت مخالفت کرتے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ کریم عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔انہوں نے جلد از جلد واقعہ کی شفاف تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست تشدد کی متحمل نہیں ہوسکتی نظریہ سیاست اور طرز سیاست ہر ایک کا بنیادی حق ہے، بزور طاقت اپنی سوچ کسی پر مسلط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں بدقسمتی سے آج کل ملک میں عدم برداشت کی سیاست پروان چڑھ رہی ہے جس کا نتائج بھیانک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں